Responsive Advertisement

Saturday, October 28, 2023

تاریخ مکہ مکرمہ از ڈاکٹر عبدلغنی پی ڈی ایف Tareekh Macca Mukrma by Dr. Abdul Ghani



ڈاکٹر الیاس محمد غنی اس کتاب کے مصنف ہیں۔اس کتاب میں مکہ مکرمہ کی تاریخ کو نہایت  جامع اور خوبصورتی سے  قلمبند کیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ کی دینی عظمت  اور تاریخی اہمیت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کی خالق ِ کائنات نے اس کو اپنے سب سے مقدس گھر کے لیے چنا، اسی مبارک شہر کو سیدنا اسمٰیل و سیدہ ہاجرہ ؑ کا مسکن قرار دیا، بے شمار انبیاءؑ ، اولیاء عظام اور صالحین نے  اس بیت اللہ کی زیارت کے لیے رخت سفر باندھا، یہیں پر وہ مسجدحرام ہے جس میں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ نمازوں سے زیادہ ہے اور اسی شہر کو آخرالزماں حضرت محمد رسول اللہﷺ کی جائے پیدائش ہونے کا شرف حاصل ہے۔

 

ڈاکٹر محمد الیاس عبدالغنی ایک نامور مؤرخ اور ادیب ہیں  مصنف نے آسان لفظوں اور نقشوں  کی مدد سے معلومات کو قاریئن کے سامنے پیش کیا ہے کہ مسلمانوں کے اس ہردلعزیز خطہ مکہ مکرمہ کی ترتیب وار تاریخ   ہمارے ذہنوں میں نہایت آسانی سے سما جاتی ہے۔اور ہر منظر قارئین کے آنکھوں کے سامنے  گھومنے لگتا ہے۔  اردو زبان میں یہ مکہ مکرمہ کی مکمل تاریخ ہے۔ مصنف نے اس کتا ب میں  نقشوں اور تصاویر کی مدد سے قارئین  کو اس مقدس شہر کی زیارت کرنے اور سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیا ت ہے اور یہ اپنے ماننے والوں کے لیے بہت آسانیاں فراہم کرتا ہے۔ اسلام سب کو برابر حقوق دیتا ہے اور کسی  کے ساتھ زیادتی روا نہیں رکھتا۔ اس کتا ب میں مسلمانوں کے مقدس جائے عبادت کے بارے میں انتہائی نادر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ابتدا ء سے لے کر آج تک جو اہم تبدیلیاں ہوئیں ہیں ان کو نہائت خوبصورت پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔

وہ مسلمان جو حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو  ان کے لیے یہ تمام معلومات (مناسکِ حج)  ایک بیش بہا خزانہ ہیں۔کسی بھی مسلمان کا حج کی قبولیت کے لیے مناسکِ حج کا  علم ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ کی وہ تمام جگہیں جہاں ہمارے پیارے نبیﷺ خاتم النبییّن نے اپنی قیمتی زندگی گزاری  ، اس کی تمام معلومات کو نہایت مختصر  اور جامع طور پر تحریر کیا گیا ہے۔ 

 

                                             



المختصر:۔ ایک مسلمان کو حج کی ادائیگی کا سرور اور مزہ تبھی آئے گا جب وہ  ان جگہوں کی زیارت کرتے ہوئے ان تمام مقدس واقعات کے بارے میں جانکاری رکھتا ہو کہ کن گلیوں اور بازاروں اور شہروں سے ہمارے آقائے دو جہاںﷺ خاتم النبییّن گزرے اور لوگوں کے درمیان فیصلے فرمائے اور مسلمانوں کو بشارتیں دیں ان جو وہ اللہ اور اس کے پیارے رسولﷺ کی فرمانبرداری میں زندگی گزارے۔




تاریخ مکہ مکرمہ از ڈاکٹر عبدلغنی پی ڈی ایف Tareekh Makkah Mukkarma  by Dr. Abdul Gani Pdf

  

Download Now



مزید معلوماتی کتب کے لیے آپ ہمیں ہماری ویب سائٹ پر دئے گئے کنٹیکٹ فارم پر میسج کریں یا پھر آپ ہمیں ای۔میل کر سکتے ہیں ۔

 

ہماری ویب سائٹ آپ کو ایجوکیشنل ، ایجوکیٹر، پیڈاگوجی، این ٹی ایس  اور  پی پی ایس سی کی تیاری کے لیے آپ کو پی ڈی ایف کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

اس کے علاوہ  آپ کے لئے فری لانسنگ کورسز کی پی ڈی ایف کتابوں کی دستیابی کی  جائے گی۔



 

No comments:

Post a Comment

Carousel Display

KnowledgeDeck

Knowledge Decks is an innovative website that combines the convenience of online access with the benefits of structured knowledge organization found in traditional study guides and mind maps. It empowers users to build, share, and explore personalized knowledge decks specifically focused on PDF books. Knowledge Decks aspires to redefine the way we learn from and engage with digital information.




Comments

Contact Form

Name

Email *

Message *